سیالکوٹ:سرکلر روڈ پر غیر قانونی تعمیرات مسمار ،دکان سربمہر

سیالکوٹ:سرکلر روڈ پر غیر قانونی  تعمیرات مسمار ،دکان سربمہر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نعیم بشیر کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ زبیر وٹو نے سرکلر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بغیر منظور شدہ نقشہ جات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی کئی دکانوں کو سربمہر بھی کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں