گوجرانوالہ ڈویژن کے محکموں کے آڈٹ پیراز ختم کرانیکی ہدایت

گوجرانوالہ ڈویژن کے محکموں کے آڈٹ پیراز ختم کرانیکی ہدایت

صوبائی سیکرٹریز نے اعتراضات ختم کرنے‘ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی محکمہ جات کے سالانہ آڈٹ پیراز کو ختم کرانے کی ہدایت، مالی بے ضابطگیوں ،ریکوری ،اخراجات ،تنخواہوں وپنشنز کی ادائیگی میں غلطیاں اور کوتاہیوں کے باعث سینکڑوں افسران وملازمین کیخلاف آڈٹ پیراگراف تیار کئے گئے تھے ۔ آڈٹ جنرل کی ٹیموں نے گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،حافظ آباد،منڈی بہائوالدین، نارووال اور وزیر آباد میں صوبائی محکمہ جات کے دفاتر میں آڈٹ شروع کرکے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے گزشتہ مالی سال کا ریکارڈ وصول کرکے چھان بین کاآغاز کیا ۔میونسپل کارپوریشنز،ضلع کونسلز ،میونسپل کمیٹیوں ،واسا،جی ڈی اے ،محکمہ ایکسائز ،تعلیم ،ایجوکیشن ،ہائی ویز اور دیگر محکمہ جات کے سالانہ آڈٹ میں غلطیاں اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا اور کروڑوں کے نقصانات کے آڈٹ پیرا زتیار(اعتراضات لگادیئے گئے )جس پر آڈٹ افسروں نے ملوث افسران اور ملازمین کے آڈٹ پیرا گراف لگاکر متعلقہ صوبائی سیکرٹریز کو بھجوادیئے جسکے بعد صوبائی سیکرٹریز نے اپنے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو طلب کرکے آڈٹ پیراگراف کے اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں