نیو ماڈ ل ٹاؤن میں سیوریج کا کھڑا پانی بیماریوں کاباعث بننے لگا
گجرات(سٹی رپورٹر)نیو ماڈ ل ٹاؤن میں سیوریج کا کھڑا پانی اہل علاقہ کیلئے بیماریوں کاباعث بننے لگا، رہائشی علاقہ میں کئی کئی فٹ کھڑے پانی سے بد بو پھیل رہی ہے ،مکھیوں اور مچھروں اوردیگرحشرات کی بھرمار سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جنگو سٹور کے قریب کھڑاسیوریج کا پانی وبال جان بنا ہوا ہے کچھ دن پہلے واسا ٹیم دورہ کر چکی مگر ابھی تک کوئی بھی کام نہیں ہوا ، حکام پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائیں جبکہ واسا حکام کاکہنا ہے کہ نکاسی آب کیلئے نالہ کی تعمیر پرکام جاری ہے پائپ بھی رکھ دیئے گئے ہیں عنقریب تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔