سیاسی و سماجی شخصیت کے ڈیرے پر آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

 سیاسی و سماجی شخصیت کے ڈیرے پر  آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورا کی حدود میں واقع گاؤں ٹھرومنڈی میں معروف سیاسی و سماجی شخصیت سرفراز جٹ کے ڈیرے پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ڈیرے کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے ڈیرہ مکمل تباہ ہو گیا۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ پھلورا موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں