ضلع وزیر آ باد کے درجنوں دیہات گیس سے محروم

ضلع وزیر آ باد کے درجنوں دیہات گیس سے محروم

شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی جلانے پر مجبور ،ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ

جامکے چٹھہ (نامہ نگار )وزیرآباد کے معروف قصبات جامکے چٹھہ،منڈھیالہ چٹھہ،منچرچٹھہ، خانکی ہیڈ،دلاورچیمہ،پنڈوری ودیگردرجنوں دیہا ت سوئی گیس سے محروم، شہری مہنگی ایل پی جی اور لکڑی جلانے پر مجبورہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس جدید دور میں بھی ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے معروف قصبات جامکے چٹھہ،منڈھیالہ چٹھہ،منچرچٹھہ،خانکی ہیڈ، دلاورچیمہ،پنڈوری ودیگردرجنوں دیہات بنیادی سہولت سوئی گیس سے تاحال محروم ہے جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ملک کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ، وہیں جامکے چٹھہ،منڈھیالہ چٹھہ،منچرچٹھہ،خانکی ہیڈ، دلاورچیمہ،پنڈوری ودیگردرجنوں دیہات کے باسی آج بھی اس بنیادی سہو لت سے محروم ہیں۔اہلیانِ علاقہ کے مطابق گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے انہیں مہنگی ایل پی جی خریدنا پڑ رہی ہے ، جس کی قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اور یہ غریب و متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب کئی گھرانے ایسے بھی ہیں جو مالی تنگی کے باعث لکڑیاں، درختوں کے سوکھے پتے اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنے پر مجبور ہیں، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں