دھاڑیوال کے قریب جوہڑ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ پولیس نے دھاڑیوال کے قریب جوہڑ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے دھاڑیوال کے قریب راہگیروں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او افضل گجر نے موقع پر پہنچ کر جوہڑ سے لاش برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دی۔