معروف کمپنی کا جعلی منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

معروف کمپنی کا جعلی منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )معروف کمپنی کا جعلی منرل واٹر تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر سلمان جاوید بٹ نے لاہوری چونگی کے علاقے میں تنویر احمد لائسنس ہولڈر Real Plus Drinking Water کی دکان پر چھاپہ مارا اور ملزم کو معروف برانڈ کے نام سے جعلی پانی بوتلوں میں بھرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،ٹیم نے موقع سے معروف برانڈ کی خالی بوتلیں، لیبلز اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا جبکہ بھرا ہوا پانی ضائع کر ا دیا ،ملزم کے خلاف مقامی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں