تھیلسیمیا کے بچوں کو دیا جانے والا خون زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ،متین احمد قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھیلسیمیا کے بچوں کو دیا جانے والا خون کسی بھی بچے کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہر شخص کو چاہیے کہ وہ ان معصوم پھولوں کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنے خون کے عطیات ضرور دیں کیونکہ یہ بچے آپ کے خون کے منتظر رہتے ہیں۔
یہ ایک ایسی مہلک بیماری ہے جو صرف اور صرف خون طلب کرتی ہے ان خیالات کا اظہارصرافہ ایسوسی ایشن کے سرپرست متین احمد قریشی صدر آصف محمود چشتی جنرل سیکرٹری جنرل محمد اسلام سینیٔر نائب صدر شیخ منظور الہی وائس چیٔرمین صرافہ ایسوسی ایشن ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جوائنٹ سیکرٹری رفاہ ہسپتال میاں خرم جبار شیخ محمد شعیب محمد اسلم گلزار راجپوت نے صرافہ بازار میں ایسوسی ایشن کی جانب سے لگائے جانے والے خون کے عطیات کے کیمپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔