شہبازپور روڈ پر نالے کی ڈیسلٹنگ
گجرات(سٹی رپورٹر )میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں کی جانب سے شہبازپور روڈ پر نالے کی ڈیسلٹنگ کا عمل جاری ہے۔
میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں نالے سے مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹیں نکال رہی ہیں تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بارشوں کے دوران پانی کے جمع ہونے سے بچا جا سکے ۔چیف آفیسر نوید اشرف نے ہدایت کی ہے کہ صفائی اور ڈیسلٹنگ کا کام بروقت مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔