نوشہرہ ورکاں:دوران گشت ناجائز اسلحہ برآمد، ایک شخص گرفتار

 نوشہرہ ورکاں:دوران گشت  ناجائز اسلحہ برآمد، ایک شخص گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)نوشہرہ ورکاں پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر رانا نوید اختر معمول کے گشت پر تھے کہ انہوں نے مشکوک حرکات پر اسرار احمد کو روک کر تلاشی لی۔

 تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے پسٹل برآمد ہوا۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں