سیالکوٹ میں انسداد چائلڈ لیبر ریلی

 سیالکوٹ میں انسداد چائلڈ لیبر ریلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) انسدادِ چائلڈ لیبر کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

جس کی قیادت صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محمد منشاء اللہ بٹ نے کی۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عباس ذوالقرنین، ڈائریکٹر لیبر نوید سرور سمیت لیبر یونینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے 3200بچوں کو بھٹوں سے ریسکیو کرکے مختلف سکولوں میں داخل کرایا ہے ، جہاں انہیں مفت تعلیم، یونیفارم، کتابیں، ٹرانسپورٹ اور ماہانہ وظیفہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں