سول ہسپتال وزیرآباد میں ڈینٹل ایوننگ او پی ڈی کا آغاز
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ہسپتال وزیرآباد میں ڈینٹل ایوننگ او پی ڈی فعال کر دی گئی ہے۔
جس سے شہری اب شام کے اوقات میں بھی دانتوں کے علاج اور مشاورت کی سہولت حاصل کر سکیں گے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق او پی ڈی روزانہ دوپہر 2بجے سے رات 8بجے تک کام کرے گی۔