ڈسکہ:محلوں میں لٹکتی ننگی بجلی کی تاریں، شہریوں میں خوف

 ڈسکہ:محلوں میں لٹکتی ننگی بجلی  کی تاریں، شہریوں میں خوف

موترہ (نامہ نگار) ڈسکہ شہر کے محلوں میں بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں شہریوں کیلئے خطرہ بن گئیں۔

 علاقہ مکینوں کے مطابق واپڈا ڈسکہ کی دونوں سب ڈویژنوں کے عملے کی غفلت کے باعث مختلف مقامات پر ننگی تاریں لٹک رہی ہیں جن سے آئے روز کرنٹ لگنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ان تاروں کے قریب سے گزرنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور خوف کی فضا پائی جاتی ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود ان تاروں کو درست نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مکمل مرمت ممکن نہیں تو کم از کم حفاظتی ٹیپ ہی لگا دی جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں