وزیرآباد :راجپوت اتحاد پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت بیرسٹر عثمان احمد چیمہ نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قومی ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار راجپوت اتحاد پاکستان کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مختلف عہدیداران اور تنظیمی رہنما بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ دیانتداری، قانون کی پاسداری، محنت اور قومی یکجہتی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی اور اتحاد کے لیے دعا بھی کی گئی۔