دانتوں کی حفاظت صحتمند زندگی کی ضمانت :ڈاکٹر منظور داوڑ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر منظور داوڑ نے کہا ہے کہ صحت مند دانت صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔
اور دانتوں کی مناسب دیکھ بھال مجموعی جسمانی صحت کیلئے ضروری ہے ۔دانت خوراک کو چبانے اور نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جبکہ دانتوں کی بیماریاں پورے جسم پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ روزانہ دو مرتبہ برش کریں۔