گاڑیوں میں غیر معیاری گیس سلنڈ ر مسافروں کیلئے خطر ہ
سلنڈر سیٹوں کے نیچے لگائے گئے ہیں ، ٹریفک پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں مسافر گاڑیوں میں نصب غیر معیاری گیس سلنڈ رخطر ہ بن گیا ،سیٹوں کے نیچے نصب سلنڈر پھٹنے سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ، ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنے لگی۔ علاقہ بھرسے دوسرے شہروں کو جانیوالی ویگنوں ، بسوں میں غیر معیاری سلنڈرز کی غیر محفوظ طریقے سے تنصیب سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، مالکان نے غیر معیاری سلنڈ رسیٹوں کے نیچے نصب کر رکھے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، ٹریفک پولیس مالکان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، مسافروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث با اثر ٹرانسپورٹرز کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں تاکہ شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔