سمبڑیال:بیوہ سے نا زیبا حرکات ،ملزم کو سی سی ڈی نے ٹریس کر لیا
سمبڑیال ،سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا )سمبڑیال میں چند روز قبل بیوہ خاتون سے مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو سی سی ڈی ٹیموں نے ٹریس کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی کی ٹیمیں ملزم کا تعاقب کر رہی تھیں کہ وہ موٹرسائیکل پر فرار ہوتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر گیا۔بتایا جاتا ہے کہ گرنے کے دوران ملزم کے نیفے میں رکھا پستول اچانک چل گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد ملزم کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے مبینہ فعل پر معافی مانگتے ہوئے نظر آ رہا ہے ۔