میٹر اتارنے پر صارف کی گیپکو افسر سے ہاتھا پائی ،گالی گلوچ
عبد الراق بٹ ،معظم باٹھ کے دفتر میں گھس گیا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں ،مقدمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )میٹر اتارنے کے معاملے پر ایڈیشنل ایکسین گیپکو کیساتھ دفتر میں داخل ہوکر صارف کی ہاتھا پائی ، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایڈیشنل ایکسین شاہین آباد سب ڈویژن معظم علی باٹھ دفتر میں موجود تھے کہ شاہین آباد کا رہائشی عبدالرزاق بٹ دفتر میں داخل ہوا اور پوچھنے لگا کہ میرا میٹر کیوں اتارا ہے جس پر بتایا گیا کہ تمہارا میٹر سرکل آفس کی سرویلنس ٹیم نے چیک کیا اور ہمیں لیٹر بھیجا ہے جس کے مطابق تم دکانوں پرٹیرف کا غلط استعمال کر رہے ہو جس پر ایس ای نے ایف آئی آر درج کر انے اور میٹر اتارنے کا حکم دیا تھا ، جس پر عبدالرزاق بٹ آپے سے باہر ہو گیا اور گالی گلوچ کرنے لگا اور دھمکیاں دیتے دفتر سے نکل گیا، کینٹ پولیس نے عبدالرزاق بٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔