محرم الحرام میں ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدر آ مد کی ہدایت
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس کے افسر وں کی میٹنگ ،محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی بلا تعطل روانی، جلوسوں اور مجالس کے روٹس، متبادل راستوں، پارکنگ انتظامات، ڈیوٹی پوائنٹس اور شہریوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سی ٹی او وسیم اختر نے سرکل افسر وں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پلان پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔