ستھرا پنجاب ایجنسی وزیر آباد کی کوڑا کرکٹ کیخلاف آ گاہی مہم

ستھرا پنجاب ایجنسی وزیر آباد کی کوڑا کرکٹ کیخلاف آ گاہی مہم

شہری کوڑا کنٹینر میں ڈالیں یا روزانہ صفائی ورکرز کے حوالے کریں:عثمان رفیق

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ستھرا پنجاب ایجنسی وزیر آباد کی کوڑا کرکٹ کے خلاف مہم کے سلسلہ میں مختلف علاقوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے جس کا مقصد تاجروں اور شہریوں کو کوڑا کرکٹ مقرر کردہ پوائنٹس پر پھینکنے اور دوکانوں کے باہر ڈسٹ بن رکھنے کے متعلق ہدایات دینا تھا۔ ستھرا پنجاب ایجنسی وزیرآباد کے فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر عثمان رفیق اور سپروائزر محسن بٹ نے دکانداروں اور شہریوں کو آگاہی دی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر عثمان رفیق نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ اس مہم کا مقصد عوامی سطح پر اس شعور کو اجاگر کرنا ہے کہ وہ کچرا قریبی رکھے گئے کنٹینرز میں ڈالیں یا روزانہ کی بنیاد پر آنے والے صفائی ورکرز کے حوالے کریں کوڑے کو ہر گز کھلے مقامات پر نہ پھینکیں اس سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ جاتے ہیں جس سے بدبو اور تعفن پھیلنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں