کامونکے :مخالفین کا ڈنڈوں سے تشدد، 4افراد زخمی
کامونکے(نامہ نگار)سابق رنجش پر مخالفین نے ڈنڈوں کے وار کرکے 4افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
کھوت سندھواں کا یاسمین اپنے دوستوں سخاوت، وسیم اور ارسلان کے ہمراہ جا رہا تھا کہ سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین علی احمد، ندیم، اویس، ذیشان، عمیر، پرویز، عمر، استخار اور دو نامعلوم افراد نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔