منشیات فروش کو 9سال قید با مشقت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 9سال قید با  مشقت ،ایک لاکھ روپے جرمانہ

کامونکے ،گوجرانوالہ (نامہ نگار ،سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج نے19 سالہ منشیات فروش مجرم کو 9سال قید با مشقت کا حکم دیدیا۔

فاضل جج رائے افضال حسین کھرل کے حکم پر پولیس نے مجرم کو ہتھکڑی لگا کر سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا۔ایڈیشنل سیشن جج کامونکے رائے افصال حسین کھرل کی عدالت میں تھانہ صدر کے علاقہ میں منشیات فروشی کا مقدمہ ملزم علی حمزہ کے خلاف زیر سماعت تھا، عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کا بھی حکم سنایا ،عدم ادائیگی جرمانہ مجرم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔ تھانہ صدر کامونکے پولیس نے 19ستمبر 2025کو گھٹیاں کے علاقہ سے علی حمزہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں