نوشہرہ ورکاں :ٹریفک حادثے میں جاں بحق خاتون‘ 2بیٹے سپرد خاک
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)پنڈی بھٹیاں کے قریب چٹھہ داد کے مقام پر المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالی تنزیلہ بی بی۔۔۔
2بیٹوں نعمان اور عمیر کو آبائی گاؤں ظفر آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا،ایک ساتھ 3جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا، نماز جنازہ میں اہل علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کہ خاندان کے سربراہ ملک یونس ایک سال قبل کرنٹ لگنے سے انتقال کر گئے تھے ، اس افسوسناک حادثے کے بعد پسماندگان میں 4 کمسن بیٹیاں رہ گئی ہیں جن کے سر سے والدین اور 2بھائیوں کا سایہ اٹھ گیا ہے۔