ڈسکہ :بارش نے پسرورروڈ سیوریج کا پول کھول دیا

ڈسکہ :بارش نے پسرورروڈ سیوریج کا پول کھول دیا

چند ہفتے قبل تعمیر ہونے والی سڑک پر پانی جمع ، شہریوں کا گزرنا محال

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں چند ہفتے قبل تعمیر ہونیوالے پسرور روڈ کے سیوریج کا پول پہلی بارش نے ہی کھول دیا، معمولی بارش سے سڑک پر پانی جمع ہوگیا، ڈسکہ شہر میں پسرور روڈ کی چند ہفتے قبل تعمیر ہوئی تھی، اس سڑک کی تعمیرکے دوران روزانہ کوئی نہ کوئی سیاستدان اور افسر فوٹو سیشن کر انے کیلئے آتے تھے اس پسرور روڈ ڈسکہ کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاتھا، چند ہفتے قبل سڑک کی تعمیر مکمل ہوئی تو شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں نے سکھ کاسانس لیا۔

گزشتہ روز ڈسکہ شہر میں ہونیوالی پہلی بارش نے ہی چند ہفتے قبل تعمیر ہونیوالے پسرور روڈ ڈسکہ کے سیوریج کا پول کھول دیا ،نئے تعمیر ہونیوالے پسرور روڈ ڈسکہ پر معمولی بارش کی وجہ سے ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا شہری اسی بارش کے پانی سے گزرنے پرمجبور رہے ۔ شہریوں کاکہناتھا کہ پہلے پسرور روڈ ڈسکہ پر اتنا بارش کا پانی نہیں کھڑا ہوتھا جتنا اب تعمیر ہونے کے بعد کھڑا ہوگیا ہے اگر پسرور روڈ ڈسکہ کے سیوریج کا یہی حال رہاتھا آئندہ مون سون کے موسم میں تو یہاں سے گزرنا بھی محال ہوجائیگا ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں