راہوالی :دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ

راہوالی :دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ

شیرفروشوں نے دودھ 240روپے لٹر اور دہی کی قیمت 260روپے کلو کر دی

راہوالی (نامہ نگار)شیر فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا، دکانداروں نے دودھ 220سے 240روپے فی لٹر اور د ہی 240روپے سے 260روپے فی کلو بڑھا کر مہنگائی سے تنگ عوام کو لوٹنا شروع کردیا۔ خریداروں کے احتجاج پر د کانداروں نے جواز پیش کیا کہ جن گوالوں سے وہ دودھ خریدتے ہیں انہوں نے قیمتیں بڑھا دی ہیں لیکن معلوم ہوا کہ دو روز قبل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے دفتر کے باہر گوجرانوالہ کے شیرفروشوں نے قیمتیں بڑھانے کیلئے احتجاج کیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر نے قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی ضرورت دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن شیر فروشوں کی طرف سے ازخود نرخ بڑھا کر عوام کو لوٹنا شروع کردیا ۔شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور ضلعی و کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دودھ د ہی کے ازخود نرخ بڑھانے والے د کانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں