ڈسکہ :خاتون کیساتھ ڈکیتی ‘پٹرول پمپ سے 10لاکھ چوری

ڈسکہ :خاتون کیساتھ ڈکیتی ‘پٹرول پمپ سے 10لاکھ چوری

ڈاکوئوں نے نسیم اختر سے 67ہزارروپے ، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین لیا

ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔ بھیلو مہار سٹاپ پر اسد آصف کے پٹرول پمپ کے دفتر سے دراز کا تالا توڑ کر 9لاکھ75ہزارروپے چوری کر لئے گئے ، ملیانوالہ تنگ پلی کے قریب 3 ڈاکوئوں نے نسیم اختر سے 67ہزارروپے ، موبائل فون اور شناختی کارڈ چھین لیا، وڈالہ سندھواں میں عرفان کی بھابھی سیر کیلئے جارہی تھی کہ 3موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے طلائی انگوٹھی اورکانٹے چھین لئے ، نئی آبادی سوہاوہ میں نامعلوم افراد نعیم کے گھر کے تالے توڑ کر 10ہزار روپے ، موبائل فون، ایل سی ڈی اور پنکھا چوری کر کے لے گئے ، سول چوک سے ماجد ڈار کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں