سمبڑیال:رین واٹر سٹوریج ٹینک کی منتقلی کا مطالبہ

سمبڑیال:رین واٹر سٹوریج ٹینک کی منتقلی کا مطالبہ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )گورنمنٹ رورل ڈسپنسر ی سمبڑیال اور ریسکیو بلڈنگ کو بچایا جائے ۔زیر تعمیر رین واٹر سٹوریج ٹینک میں بارشی پانی جمع ہونے سے بنیادیں کمزور ہونے کا خدشہ۔جی آر ڈی میں زیر تعمیر ٹینک کسی اور جگہ شفٹ کرنے اور دیگر پر نظر ثانی کا مطالبہ۔

 بر لب سیالکوٹ وزیر آباد روڈ گورنمنٹ رورل ڈسپنسری سمبڑیال میں 100 بائی 100 فٹ کا رین واٹر سٹوریج ٹینک تعمیر کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں کی اکثریت نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا کہ یہ رین واٹر ٹینک اس جگہ پر موزوں نہیں کیونکہ اس کے دونوں اطراف بلڈنگز قائم ہیں جن کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ معمولی بارش سے یہ ٹینک گندے پانی سے مکمل بھر گیا ہے جس سے چند فٹ پر قائم ایمرجنسی ریسکیو 1122بلڈنگ اور ڈسپنسری عمارت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینک کی تعمیر روک کر کسی اور جگہ پر شفٹ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں