نوشہرہ ورکاں :اندرون شہر ، محلوں میں کوڑے کے ڈھیر
اکثر علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ،شہری شدید مشکلات کا شکار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے دعوے صرف مرکزی شاہراہوں تک محدود ہو کر رہ گئے جبکہ شہری آبادیوں اور محلوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ، اکثر علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں مین بازاروں اور اہم سڑکوں پر تو صفائی کا عمل نظر آتا ہے تاہم گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کئی کئی دن تک نہ اٹھائے جانے کے باعث تعفن پھیل رہا ہے سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث گندا پانی گلی محلوں میں جمع رہتا ہے جس سے آمد و رفت میں دشواری کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کو صرف نمائشی اقدامات تک محدود رکھنے کے بجائے آبادیوں میں بھی موثر صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔