تتلے عالی میں متعد مقامات پر کوڑا دان نصب
تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں متعد مقامات پر کوڑا دان نصب کر د ئیے گئے۔
تتلے عالی اور اس کی تین یونین کونسلوں میں کوڑا دان نہ ہونے کے باعث اہل علاقہ گھروں، حویلیوں ،ڈیروں اور کاروباری مراکز سے اکٹھا ہونے والاکوڑ اکرکٹ گلی محلوں،چوک چوراہوں میں ڈھیر لگا دیتے ہیں جبکہ کامونکے روڈ پر مویشیوں کا فضلہ سیم نالہ کے کناروں پر ڈھیر لگا دیتے ہیں،ستھرا پنجاب کے تحت تتلے عالی میں درجنوں مقامات پر کوڑ دان نصب کرد ئیے گئے ہیں۔