بجٹ عوام دشمن ، مہنگائی کا نیا طوفان آ ئیگا:ریحانہ ڈار

 بجٹ عوام دشمن ، مہنگائی کا نیا طوفان آ ئیگا:ریحانہ ڈار

بجٹ عوامی ضروریات کے بجائے مالیاتی اداروں کی شرائط کو مد نظر رکھ کر بنایاگیا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے وفاقی بجٹ کو آئی ایم ایف کی ترجیحات کا عکاس قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ عوام دوست بجٹ کے برعکس ہے یہ عوام دشمن بجٹ ہے یہ بجٹ عوامی ضروریات کے بجائے مالیاتی اداروں کی شرائط کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے ۔ جب تک ملک قرضوں اور ان پر واجب الاد ا سود کی ادائیگیاں کے بوجھ تلے دبا رہے گا یہ غریب دشمن اور اشرافیہ نواز بجٹ ہے جس میں امیروں کو ریلیف جبکہ عام آدمی پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔

حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی، حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کہ غریب سے سب کچھ چھین لو اور امیر کو سب کچھ دے دو۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ وفاقی بجٹ عوام دشمن اور آئی ایم ایف کی غلامی ہے اس بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جس سے عوام کی قوتِ خرید مزید متاثر ہوگی۔تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے اور ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں