عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں:شافع حسین

عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں:شافع حسین

صوبائی وزیر کا دورہ گجرات ، امن و امان کیلئے اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر )صوبائی وزیر شافع حسین کا گجرات کا دورہ، محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ، امن و امان کے قیام کیلئے تمام اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور انتظامی امور کی نگرانی کی ذمہ داریاں صوبائی وزرا کو تفویض کئے جانے کے بعد صوبائی وزیر صنعت، تجارت، سرمایہ کاری، اوقاف و مذہبی امور شافع حسین انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے گجرات پہنچ گئے ۔ صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس گجرات میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی اور ڈی پی او اختر فاروق نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی، جلوسوں، مجالس، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔ ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام، مذہبی رہنماؤں، ضلعی افسر وں اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، مجالس اور ماتمی جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے ، اشتعال انگیز تقاریر اور نفرت انگیز مواد کی اشاعت و تقسیم پر کڑی نظر رکھی جائے اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں