تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنما مولانا محمد سعید احمد خاں انتقال کرگئے
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مکہ یونیورسٹی سعودی عرب کے فاضل اور تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنما سابق ٹیچر گورنمنٹ مسلم عوامی ہائی سکول مولانا محمد سعید احمد خاں انتقال کرگئے ،
مرحوم کو سمبڑیال کے الیوالی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ،نماز جنازہ میں آزاد کشمیر کے مفتی راویس ،جمعیت علما اسلام سمیع اﷲ گروپ پنجاب کے جنرل سیکرٹری ایوب خاں ، علما کرام ،تاجر برادری ،صحافی ،وکلا سمیت معززین نے شرکت کی ۔