پاکستان کسان اتحاد نوشہرہ ورکاں نے گوالوں کی ہڑتال کی حمایت کر دی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )دودھ کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے پر پاکستان کسان اتحاد تحصیل نوشہرہ ورکاں نے سوموار اور منگل کو دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا
اس بات کا اعلان صدر حافظ مدثر ورک اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اعظم علی ہنجرا نے ساتھیوں علی مرتضیٰ جٹ آف بڈھا کھوہ اور ڈاکٹر عثمان آف کرلکے کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ کسانوں کو فصلوں، دودھ اور مویشیوں کی مناسب قیمت نہیں مل رہی جبکہ چارے اور دیگر اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو چکا ہے حکومت پنجاب نے دو سال سے دودھ کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا جس سے کسان شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔