محرم الحرام: تھانہ ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ فول پروف سکیورٹی

محرم الحرام: تھانہ ائیرپورٹ پولیس ہائی الرٹ فول پروف سکیورٹی

پینسرہ (نمائندہ دنیا)محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداران کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

 محرم الحرام کے سلسلے میں مجموعی طور پر 46 لائسنس یافتہ جبکہ 14 روایتی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح 14 لائسنس یافتہ اور 8 روایتی جلوسوں سمیت مجموعی طور پر 22 جلوس برآمد ہوں گے ۔پولیس کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی میں معاونت کر رہے ہیں۔ چینچل والا، سدھار، دھاندرہ، عباس پور، حسین آباد اور دیگر امام بارگاہوں کے باہر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں