کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں نظر یاتی کارکنوں کو ٹکٹ دینگے :اقبال گجر
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن 2026میں مسلم لیگ ن نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹیں دے کر عوام کی خدمت کرنے کی ذمہ داری سونپے گی کیوں کہ تعلیم یافتہ نوجوان ممبرمنتخب ہوکر بہتر طریقہ سے عوام کی خدمت کرسکیں۔
ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر اقبال گجر نے امیدوار برائے ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خواجہ سرمد رضا نائیک سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا منشور ہی عوام کی خدمت کرنا ہے اور عوامی خدمت جیسا اہم کام تعلیم یافتہ نوجوان ہی کرسکتے ہیں ۔