سیالکوٹ:پولیس نے 200 بوتل شراب برآمد کرکے 2ملزم گر فتار کر لئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ حاجی پولیس نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی۔
ایس ڈی پی او سٹی سرکل مرزا یوسف رضا کی زیرنگرانی ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر غازی میاں عبدالرزاق نے فتح گڑھ میں واقع قبرستان کے قریب ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر زوہیب اور شہریار سے 200بوتل ولایتی شراب برآمد کر لی۔ چند روز قبل بھی اسی تھانہ نے 1100بوتل شراب برآمد کی تھی۔