چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔
گزشتہ رات نواحی گاؤں کھوت کے محمد عمران کی دُکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بجلی کی موٹریں،سکریپ و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔فیصل ٹاؤن میں عبدالقادر خان کے کارخانہ سے ہزاروں روپے مالیتی جوتے اور ڈائیاں چوری ہوگئیں۔کھنگوڑے کے زمیندار عباس علی کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر لے گئے ۔آدھورائے سے ماجد کی مٹی نامعلوم چور لے گئے ۔پیلو کلاں کے لقمان کی بجلی کی موٹریں چوری ہوگئیں۔نند پور کے صابر علی کے کھیتوں سے ٹیوب ویل نامعلوم چور لے گئے ۔موڑ ایمن آباد کے مدثر کے زیر تعمیر مکان سے موبائل فون چوری ہوگیا۔ واہلیانوالی کے سرفراز احمد کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر اور آہنی گارڈر ز چوری کرکے لے گئے ۔