سپیکر پنجاب اسمبلی غیرجانبداری سے اسمبلی چلارہے ہیں:مدد علی شاہ
لالہ موسیٰ (نمائندہ د نیا )مسلم لیگ(ق)کے سینئررہنما سیدمددعلی شاہ ایم پی اے نے کہاہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں غیرجانبداری سے اسمبلی کو چلارہے ہیں،
حکومتی ارکان کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو بھی پوراٹائم دیتے ہیں، اپوزیشن ارکان کا صوبائی وزیر کی تقریرکے دوران رویہ درست نہیں تھا،ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ملک صہیب بھرتھ نے کوئی خلاف وزری نہیں کی ،اپوزیشن کا شورشرابا ناجائزتھا ۔