لالہ موسیٰ سے ق لیگی رہنماؤں کے نمائندہ وفدکا دورہ لاہور
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ سے ق لیگی رہنماؤں کے نمائندہ وفدکا لاہورکادورہ ،ایم پی اے سیدمددعلی شاہ ،ایم پی اے راجہ اسلم نے وفدکے اعزازمیں ظہرانہ دیا،
لالہ موسیٰ سے چیئرمین مرکزی انجمن تاجران وصدر مسلم لیگ ق لالہ موسیٰ مہر غفار احمد ، کوارڈی نیٹر بلدیہ لالہ موسیٰ مہر اسحاق خادم ، سابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن مہر غفور احمد، چودھری اظہر دھامہ، انوار الحق پرمشتمل وفدنے لاہورکا دورہ کیا،پیپلزہاؤس لاہورپہنچنے پر سیدمددعلی شاہ ، راجہ اسلم نے استقبال کیا، وفد کی صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب بھرتھ، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر سے ملاقات کرائی گئی ۔