ڈی پی او گجرات کا سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم اور ضلعی کنٹرول روم کا دورہ
گجرات (نامہ نگار)ڈی پی او اختر فاروق نے سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم اور ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا ،
محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی او اختر فاروق نے سیف سٹی مانیٹرنگ سسٹم اور محرم الحرام کے سلسلہ میں قائم ضلعی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے سی سی ٹی وی کیمروں، مانیٹرنگ سسٹم اور کنٹرول روم کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، مذہبی ہم آہنگی کا فروغ اور پرامن ماحول کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔