ایمن آباد میں کروڑوں روپے کی 76کنال اراضی واگزار

 ایمن آباد میں کروڑوں روپے کی 76کنال اراضی واگزار

ملزموں نے ملی بھگت سے سرکاری اراضی کو ثنا اللہ کے نام منتقل کر دیا تھا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ایمن آباد میں 10کروڑ روپے سے زائدمالیت کی 76 کنال اراضی اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر زگوجرانوالہ نے واگزار کرا لی جبکہ ملزموں نجیب اللہ، شفقت اللہ، توصیف احمد، رانا اشفاق احمد (پٹواری)، میاں نذیر ریونیو آفیسر اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دورانِ تفتیش ثابت ہوا کہ ملزموں نے ملی بھگت سے جعلی فرد بدر تیار کی اور سرکاری اراضی کو غیر قانونی طور پر انتقال نمبر 7798کے ذریعے ثنا اللہ کے نام منتقل کر دیا۔ بعد ازاں مذکورہ اراضی کو دھوکہ دہی سے ثنا اللہ کے ورثا کے نام منتقل کر دیا گیا۔تفتیش کے دوران پٹواری محمد یونس نے سرکاری اراضی کی واگزاری کے حوالے سے جعلی رپورٹ پیش کی۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ہدایت پر سرکل آفس ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے موقع کا دورہ کیا اور پایا کہ ملزم محمد اجمل جَگ غیر قانونی طور پر تا حال سرکاری اراضی پر قابض ہے ،تفتیش مکمل ہونے کے بعد 9ملزموں کیخلاف عدالتی کارروائی کی منظوری دی گئی۔ ریجنل ڈائریکٹر کی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ نے متعلقہ محکموں کی معاونت سے 76 کنال سرکاری اراضی واگزار کر ا لی ،اب تک دو ملزموں رانا اشفاق احمد (پٹواری)اور ضیا الرحمن (ریکارڈ کیپر) کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں