فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا گجرات میں سبیل پوائنٹس کا معائنہ

 فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کا گجرات  میں سبیل پوائنٹس کا معائنہ

گجرات (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو فراہم کئے جانے والے مشروبات اور خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے مختلف سبیل پوائنٹس کا معائنہ کیا۔

چیکنگ کے دوران جلالپور جٹاں روڈ، جیل روڈ، بندھن میرج ہال، رحمن شہید روڈ، نزد سروس انڈسٹریز، مدینہ سیداں اور نوابزادہ چوک پر قائم سبیل پوائنٹس کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسر وں نے سبیل منتظمین کو صاف پانی، برف اور مشروبات کی تیاری و تقسیم کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں