واہنڈو :پرائیویٹ کلینک، گھروں اور نجی ہسپتالوں میں زچہ بچہ سنٹر قائم

واہنڈو :پرائیویٹ کلینک، گھروں  اور نجی ہسپتالوں میں زچہ بچہ سنٹر قائم

واہنڈو (نامہ نگار )واہنڈو میں پرائیویٹ کلینک، گھروں اور نجی ہسپتالوں میں زچہ بچہ سنٹر قائم ہو گئے ، نرسز اور دائیوں نے شہر میں موت بانٹنا شروع کر دی ۔

پرائیویٹ زچہ بچہ سینٹر کے ڈاکٹر وں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رھا ہے ، ٹیسٹ اور میڈیسن کے نام پر ہزاروں روپے کے بل تھمانا نرسز اور پرانی دائیوں نے وتیرہ بنا لیا ، گھروں میں زچہ بچہ سینٹر قائم کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ محکمہ صحت کے بڑے ڈاکٹرز، اور آفیسر خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ، شہریوں نے موت بانٹنے والے ہسپتالوں اور کلینکوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں