شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں امت کیلئے مشعل راہ ہیں:فرقان عزیز
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پی پی 64 گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے جو اپنے ساتھ عظیم روحانی، تاریخی اور دینی اہمیت رکھتا ہے ،
یہ مہینہ ہمیں صبر، قربانی، حق گوئی، اتحاد اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں اور قیامت تک حق و صداقت کی جدوجہد کرنے والوں کو حوصلہ اور رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی۔