سیالکوٹ :ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18فیصد تک کمی

سیالکوٹ :ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18فیصد تک کمی

پٹرول و ڈیزل کے ریٹس میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف دے رہے :سیکرٹری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 18 فیصد تک کمی کر دی گئی اور سیکرٹری آر ٹی اے سیالکوٹ کی زیر نگرانی ٹرانسپورٹرز نے نئے نرخ جاری کئے ہیں تاکہ پٹرول و ڈیزل کے ریٹس میں کمی کے بعد عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے ۔سیکرٹری آر ٹی اے نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد نئے نرخ نامے جاری کئے گئے ہیں۔ نئے کرایہ نامے کمی کے ساتھ مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں پر نمایاں طور پر آویزاں کئے گئے ہیں جبکہ شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت پر دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ میں قائم کنٹرول روم میں رابطہ کر سکتے ہیں۔مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سیالکوٹ سے لاہور اے پی وی سروس کا کرایہ 1200 روپے سے کم کر کے ایک ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ اے سی ہائی ایس سروس کا کرایہ 850 روپے سے کم ہو کر 730 روپے جبکہ اے سی بس کا کرایہ 1050 روپے سے 900 روپے کیا ہے ۔ اسی طرح مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے سیالکوٹ سے راولپنڈی کا اے سی ہائی ایس کا کرایہ 1500 روپے سے کم کر کے 1300 روپے ، اے سی بس کا 1700 روپے سے کم کر کے 1400 روپے مقرر کیا ہے ۔ سیالکوٹ سے وزیر آباد نان اے سی کا کرایہ 260 روپے سے کم کرکے 170 روپے مقرر کیا ہے ۔ سیالکوٹ سے فیصل آباد اے سی فلائنگ کوچ کا کرایہ 1500 روپے سے کم ہو کر 1250 روپے اور نان اے سی کا کرایہ 1100 روپے سے کم ہوکر 950 روپے ہو گیا ہے ۔ سیالکوٹ سے ناروال کا ہائی ایس کا کرایہ 475 روپے سے کم ہو کر 380 روپے ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں