پلیاں بند، درجنوں دیہات کا رقبہ نہری پانی سے محروم

پلیاں بند، درجنوں دیہات کا رقبہ نہری پانی سے محروم

گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر کے با عث پلیاں بند ،کسان مہنگی آبپاشی پر مجبور

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر پلیاں بند درجنوں دیہات کا زرعی رقبہ نہری پانی سے محروم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر کھیتوں کو نہری پانی سے سیراب کرنے کیلئے ڈیڑھ درجن کے قریب پلیاں تعمیر تھیں لیکن مذکورہ شاہراہ کی از سر نوتعمیر کے دوران اکثر پلیاں بند ہو گئیں جس کے باعث تتلے عالی ،مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،کوٹ بلال، بھدے ،کوٹ نثار شاہ،قلعہ مصطفی آباد،مجو چک، بیگ پور،ارتالی ورکاں اور نواحی دیہاتی علاقوں میں مختلف نہروں، راجباہوں، مائنرز، ڈسٹری بیوٹریز سے موگہ جات اور کھالوں کے ذریعے ہزاروں ایکڑ رقبہ کی نہری پانی سے آبپاشی بند ہو کر رہ گئی ہے بلکہ کاشتکار پٹرول، ڈیزل، بجلی پر ٹیوب ویل،پیٹر انجن چلاکر مہنگی آبپاشی کرنے پر مجبور ہیں جبکہ محکمانہ طور پر آبیانہ کی وصولی باقاعدہ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں