رتہ جھال پل اپر چناب نہر میں نوجوان نہاتے ڈوب گیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)رتہ جھال پل اپر چناب نہر میں 21سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا ۔
ریسکیو 1122کے مطابق واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ کالر نے بتایا کہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے پانی کی تیز لہروں کی زد میں آ کر ڈوب گیا۔ لاپتہ نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن اندھیرا ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا ، آج دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا ۔