کامونکے :امانت میں خیانت کرنے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ
کامونکے (نامہ نگار )امانت میں خیانت کرنے والے 2 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کے محمد داؤد نے اپنے ملازمین فیاض اور زین کے پاس چار لاکھ چھتیس ہزارروپے بطور امانت رکھے تھے ۔گذشتہ روز داؤد نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اُنہوں نے انکار کردیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔