میکے آئی بہن سے ڈکیتی کرکے فرار ہونیوالا بھائی گرفتار

میکے آئی بہن سے ڈکیتی کرکے فرار ہونیوالا بھائی گرفتار

خاتون شوہر کیساتھ سسرال کیلئے نکلی تو موٹر سائیکل سوار نے پرس چھین لیا گکھڑ پو لیس نے کیمروں کی مدد سے ملزم حسن کو دھر لیا جو خاتون کا بھا ئی نکلا

گکھڑ منڈی (نامہ نگار میکے آئی بہن سے ڈکیتی کرکے فرار ہونے والا بھائی گرفتار کر لیا گیا ۔ گکھڑ کے محلہ نور پورہ میں بیٹی اپنے خاوند کے ساتھ ماں باپ کے گھر ملنے کیلئے آئی اور جب شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس سسرال جانے کیلئے نکلی ،راستے میں ہیلمٹ پہننے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم نو جوان اس سے اس کا پرس جس میں 5تولے طلائی زیورات تھے چھین کر فرار ہو گیا پولیس تھانہ گکھڑ نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی اور کیمروں کی مدد سے نوجوان کو گرفتار کر لیا ملزم حسن بہن سے زیورات چھینے والا اس کا حقیقی بھائی نکلا ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے زیورات برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں