ڈسکہ :جلوس روٹس پر سیوریج گڑھوں کی ریت سے بھرائی

 ڈسکہ :جلوس روٹس پر سیوریج گڑھوں کی ریت سے بھرائی

دھول کے با عث سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر سے گزرنے والوں کو دشواری کاسامنا

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں یوم عاشور قریب آنے کے باوجود جلوس روٹس پر نالوں اور گٹروں کی تعمیر کاکام مکمل نہ ہوسکا انتظامیہ نے جلوس کے روٹس پر کھدائی کئے گئے گڑھوں میں ریت ڈال دی ، جلوس روٹس میں آنیوالے نالوں اور گٹروں کی تعمیر کا کام بھی سست روی کاشکار ہے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر انتظامیہ نے جلوس کے روٹس میں کھدائی کئے گئے کھڈوں میں ریت ڈال دی ہے جس کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر سے گزرنے والوں کو شدیددشواری کاسامنا کرنا پڑرہاہے ریت ہوا کیساتھ اڑکر شہریوں کی آنکھوں میں پڑ رہی ہے د کانداروں کے کاروبار بھی ٹھپ ہوگئے ہیں سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر کھڈوں میں ڈالی گئی ریت میں موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں پھنسی رہتی ہیں ۔ معمولی ہوا کیساتھ سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر ریت اتنی زیادہ اڑنا شروع ہوجاتی ہے کہ پاس کھڑا ہوا کوئی بھی ایک دوسرے کو نظرنہیں آتا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں